نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بالنگ کے لحاظ سے ٹیم کا پرفارمنس شاندار رہا، خاص طور پر مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنا ایک چیلنج تھا جس میں بریسویل کی شاندار بالنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
سینٹنر نے بریسویل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ایک معیاری بالر بن چکا ہے، خاص طور پر دائیں ہاتھ کے بیٹرز کے خلاف اس کی بالنگ انتہائی موثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی، دو روایتی حریفوں میں کرکٹ کی جنگ، میدان سجنے میں چند گھنٹے باقی
میچ کے دوران اوس کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ تھوڑی سی اوس تھی لیکن اس کا اثر زیادہ نہیں تھا۔
بھارت کے خلاف سیمی فائنل کے میچ کے حوالے سے سینٹنر نے کہا کہ یہ ایک مختلف چیلنج ہوگا، جہاں انہیں مختلف سطح پر کھیلنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پچ سست ہو سکتی ہے، جو ایک اور چیلنج پیش کرے گا۔