راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںقید بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کی جانب سے چھ افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بالآخر راز کھل گئے! سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی ہی حکومت کے بیانیے کیخلاف بول دیا
فہرست میں صفدر حسن یوسفزئی، عمران شوکت خان اور انعان اللہ کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ سعد علی خان، نیاز اللہ نیازی اور فلک ناز کےنام بھی فہرست میںشامل ہیں ۔





