امریکا نے 75 ممالک کے لیے ویزا اجراء عارضی طور پر معطل کر دیا

امریکا نے 75 ممالک کے لیے ویزا اجراء عارضی طور پر معطل کر دیا

امریکا نےپاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا اجرا ءعارضی طور معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان ،افغانستان ،روس ، ایران، عراق، مصر، صومالیہ سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کے اجرا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندی کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق امریکانے اس سال اب تک ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے ہیں، جن میں تقریباً 8 ہزار طلبہ ویزے اور 2 ہزار 500 خصوصی کام کے اجازت نامے شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کی جا رہی ہیں جن کے خلاف قانونی خلاف ورزی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کا اعلان کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے ویزا منسوخی اور ملک بدری کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دوران امیگریشن اور ویزا قوانین میں سختی کے پس منظر میں سامنے آیا جس کے تحت ویزا ہولڈرز کی امریکا میں آمد کے بعد بھی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ممکنہ گرفتاری یا قانونی کارروائیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

منسوخ کیے گئے ویزے مختلف کیٹیگریز سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں سیاحتی، تعلیمی، ورک ویزے اور دیگر زائرین شامل ہیں۔ بھارت جو امریکی ویزا ہولڈرز میں سب سے بڑی تعداد رکھتا ہے اس پالیسی سے براہِ راست متاثر ہوا ہے۔

Scroll to Top