عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرولیم قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے کم ہونگے؟ جانئے

عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرولیم قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے کم ہونگے؟ جانئے

عوام کے لیے بڑی اور زبردست خوشخبری آئی! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان، فی لیٹر ریلیف متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے نئے سال کے آغاز پر دیے گئے ریلیف کے بعد صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر
مٹی کے تیل میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل آئل میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کرے گا، جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2026 کو بھی عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا تھا، جب پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی بنیادی وجوہات میں بین الاقوامی تیل کی منڈی میں قیمتوں میں کمی، کسٹمز ڈیوٹی میں کمی اور کرنسی ریٹ میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 11 جنوری کو پیٹرول کی قیمت 2.74 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 66.54 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں یہ کمی نافذ ہو جاتی ہے تو اس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ مہنگائی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، جبکہ عام صارفین کو روزمرہ اخراجات میں واضح ریلیف حاصل ہوگا۔

Scroll to Top