اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو راست استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والے زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ رقم منتقل کر سکیں۔
واضح رہے کہ راست ایک جدید ادائیگیوں کا نظام ہے جسے حکومت نے 2021 میں متعارف کروایا تھا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے 15 جنوری 2026 کو ای پی ڈی سرکولر لیٹر نمبر 02 کے ذریعے تمام ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
اب وہ افراد جو ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلاتِ زر وصول کرتے ہیں، اپنی رقوم بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں یا الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز میں موجود اپنے اکاؤنٹس اور والٹس میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے حاصل کر سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جدید اور ہمہ گیر ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر اسٹرٹیجک پلان 2023-2028 کے کلیدی اہداف میں شامل ہے اور اس کا مقصد مالیاتی خدمات کو ہر سطح پر مزید مؤثر اور قابل رسائی بنانا ہے۔





