بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے، آئی سی سی وفد بی سی بی کو راضی نہ کر سکا۔
بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق میٹنگ میں بنگلہ دیش نے آئی سی سی کو اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست دوبارہ دہرائی۔
بنگلہ دیشی حکومت کی ہدایات اور ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق خدشات بھی آئی سی سی وفد کے ساتھ شیئر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ کا 232 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے تمام متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا اور لاجسٹک معاملات کے پیش نظر بنگلہ دیش کو کسی دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔
بی سی بی حکام نے واضح کیا کہ بھارت میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹیم بھارت میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں۔
بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کیا جائے، تاہم یہ فیصلہ حتمی طور پر آئی سی سی کرے گا کہ بنگلہ دیش بھارت میں کھیلے یا نہیں۔





