ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون، 14 سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آ گیا

لاڑکانہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے ہوئے 14 سال کا لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ دلاور جمالی کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور کی حدود میں واقع ریلوے ٹریک پر پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق دلاور جمالی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مگن تھا اور اس دوران وہ بے خبر تھا کہ قریب سے ایک ٹرین گزرنے والی ہے۔

نوجوان کی توجہ ویڈیو بنانے میں اتنی زیادہ تھی کہ اس نے ٹرین کی آواز یا اس کے قریب ہونے پر کوئی دھیان نہ دیا اور ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا، ضروری کارروائی کے بعد اس کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹک ٹاک کی جنونی مقبولیت اور اس کے منفی اثرات کی ایک اور مثال ہے جس نے نہ صرف دلاور کی زندگی چھینی بلکہ اس کے خاندان کو گہرے دکھ میں ڈوبا دیا۔

یہ حادثہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی لت اور اس کے نتائج کے حوالے سے ایک سنگین پیغام فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہورخاتون ٹک ٹاکر جان کی بازی ہار گئی

ٹک ٹاک ویڈیوز کے شوق میں ہونے والی اس طرح کی غفلت کو روکنے کے لیے والدین اور حکام کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس طرح کے واقعات کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔

Scroll to Top