پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کا انتخاب آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں آکشن، ڈرافٹ اور ری ٹینشن کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرانی پانچ فرنچائزز نے چار کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر اتفاق کیا ہے جس میں ایک کھلاڑی کو برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔
لاہور قلندرز سمیت بیشتر فرنچائزز نے آکشن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن کی تجویز پیش کی۔
حتمی فیصلوں کی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے اور آکشن کا فارمولا جلد باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہو گا جب پی ایس ایل میں تمام فرنچائزز کو مساوی مواقع میسر آئیں گے اور کھلاڑیوں کا انتخاب شفافیت کے ساتھ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پرانی پانچ فرنچائزز نے چار کھلاڑیوں بشمول برانڈ ایمبیسیڈر کو برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ نئی ٹیموں نے صفر ریٹینشن کی شرط رکھی تھی، اس معاملے پر حتمی فیصلہ چیئرمین بورڈ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا انتظار ختم! شائقین کیلئے خوشخبری، لیگ کب سے شروع ہوگی؟ بالآخر فیصلہ کر دیا گیا
یاد رہے کہ جمعے کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے ٹیم اونرز کو اوپن آکشن کے فارمولے اپنانے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے بلکہ لیگ میں شفافیت بھی یقینی بنے گی۔





