اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ، فلسطین میں جنگ بندی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے مجوزہ غزہ پیس پلان کو مسترد کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس بورڈ کی تشکیل کے لیے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار اس معاملے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
اس بورڈ کا مقصد غزہ میں سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی قائم کرنا، فلسطینی اتھارٹی اور حکومت میں اصلاحات کو فروغ دینا اور طویل المدتی سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو امریکی صدر کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت
امریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک کے سربراہان کو اس بورڈ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی تاکہ جنگ بندی کے بعد استحکام، امدادی رسائی، بنیادی سہولیات کی بحالی اور طویل المدتی سیاسی حل کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا سکیں، اس دعوت میں پاکستان کے وزیراعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔





