اسلام آباد: سال 2026 کے تیسرے ہفتے میں سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون نے ریلیز ہونے سے قبل ہی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کر لی اور پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی پہلے نمبر پر ہے، اگرچہ یہ فون ابھی تک باقاعدہ طور پر ریلیز نہیں ہوا۔
دوسری پوزیشن سام سنگ گلیکسی اے 56 نے حاصل کی، جبکہ شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ فائیو جی تیسرے نمبر پر رہا۔
فہرست میں دیگر نمایاں فونز میں شیاؤمی پوکو ایم 8 پرو چوتھی پوزیشن پر، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں، اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو ساتویں، انفنکس نوٹ ایج فائیو جی آٹھویں، شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 فائیو جی نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 دسویں نمبر پر شامل ہیں۔
یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ صارفین نئے اور ریلیز ہونے والے ماڈلز کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور مارکیٹ میں سام سنگ کے فونز کی مقبولیت برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایپل کے آئی فون 18 سے متعلق لیک تفصیلات سامنے آ گئیں
جبکہ دوسری جانب ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 18 سے متعلق تازہ ترین تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود اکاؤنٹ ایپل حب نے ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کی، جس میں آئی فون 18 کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
لیک کے مطابق آئی فون 18 میں چار اہم فیچرز متوقع ہیں:
ڈیوائس کو 6.3 انچ اور 6.9 انچ کے دو مختلف ڈسپلے سائز میں پیش کیا جائے گا۔
فون میں ڈائنامک آئی لینڈ موجود نہیں ہوگی، جو گزشتہ ماڈلز کی ایک نمایاں خصوصیت تھی۔
فرنٹ کیمرا اوپر بائیں کونے میں نصب ہوگا۔
فون میں انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی کا فیچر موجود ہوگا، جس سے ڈیوائس کی سیکیورٹی اور یوزر تجربہ مزید بہتر ہو گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل آئی فون 18 کو جلد عالمی مارکیٹ میں متعارف کرائے گا۔ لیک سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں نئے تجربات کر رہی ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور جدید تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ایپل کے آئی فون کی نئی رینج کے حوالے سے مزید سرکاری تفصیلات اور قیمتیں کمپنی کے آفیشل اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔





