کامران علی شاہ
پشاور پولیس نے اپنے بھائی کے گھر سے چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔
ابدرہ ریلوے لائن کے رہائشی وزیر گل نے تھانہ ٹاؤن میں اپنے گھر سے چوری کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ گھر کا صفایا کرنے والا شخص مدعی کا ہی بھائی تھا۔
تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی۔ اس دوران ملزم سلمان مشتبہ قرار پایا اور مزید تفتیش کے بعد اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ملزم نے تسلیم کیا کہ اپنے بھائی کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے گیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ زیورات اور نقد رقم برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔





