خیبرپختونخوا کا کون سا وزیراعلیٰ بہتر ؟ سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے پردہ چاک کر دیا

سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے خیبرپختونخوا کی سابق اور موجودہ حکومتوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کے دور حکومت میں کوئی نمایاں کام نہیں ہوئے۔

پختون ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میںگفتگو کرتے ہوئے عارف یوسفزئی نے کہا کہ انہیں اور دیگر صحافیوں کو جب پرویز خٹک حکومت کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا تو پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی حکومتوں میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا اورپی ٹی آئی کی حکومت بھی انھیں ڈھکوسلا لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات زیادہ تر دعووں پر مبنی ہیں اور عملی طور پر کوئی اہم کام سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ پرویز خٹک، محمود خان، علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی سب کی کارکردگی ایک جیسی رہی ہے۔

عارف یوسفزئی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ابھی بھی شفافیت کے دعوے کرتی ہےلیکن اگر وہ خود کرسی پر بیٹھے ہیں تو شفافیت کس سے مانگی جا رہی ہے۔

عارف یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ اگر وزراء اعلیٰ طاقت اور اختیارات کے باوجود شفافیت قائم کرنے میں ناکام رہے تو سہیل آفریدی سمیت دیگر وزراء اعلیٰ کو استعفے دے دینا چاہیے تھے۔

Scroll to Top