طلبہ اور عام صارفین کے لیے خوشخبری ، ایپل سستی میک بک متعارف کرنے کا اعلان

انٹرنیشنل موبائل اور لیپ ٹاپ کمپنی ایپل عموماً میک بک کو پریمیم اور مہنگے ڈیوائسز کے طور پر پیش کرتی ہے، تاہم کمپنی پہلی بار بجٹ لیپ ٹاپ مارکیٹ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بلوم برگ کے صحافی مارک گرومن کے مطابق ایپل 2026 میں ایک ایسا نیا کم قیمت میک بک متعارف کرانے والا ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے کہیں کم ہوگی، جبکہ بعض رپورٹس میں اس کی قیمت $599 تک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیا سستا میک بک جے 700کوڈ نام کے تحت ابتدائی پروڈکشن میں ہے۔ قیمت کم رکھنے کے لیے ایپل اس میں موجودہ میک بک ایئر کی نسبت چھوٹی اسکرین اور کم قیمت ایل سی ڈی استعمال کرے گا، جس کا سائز ممکنہ طور پر 12 انچ کے قریب ہوگا۔

اس کے علاوہ ایپل اس میں A-series iPhone پروسیسر لگانے پر غور کر رہا ہے، جو کمپنی کے مطابق میک بک لیول کی پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ خاص طور پر طلبہ، عام صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ہدف بنائے گا، جنہیں ویب براوزنگ، ڈاکیومنٹ بنانے اور ہلکی پھلکی میڈیا ایڈیٹنگ جیسے بنیادی کاموں کے لیے سستی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایپل کے اس اقدام سے تعلیم کی مارکیٹ میں بھی قدم رکھنے کی توقع ہے، جہاں اس وقت کروم بُکس کی مضبوط گرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ٹک ٹاک سے متعلق حیران کن خبر، صارفین کے لیے الرٹ جاری

ماہرین کے مطابق ایپل کا $300 سے $600 کے درمیان نیا میک بک لانچ کرنا کمپنی کے لیے ایک بڑا اسٹریٹجک قدم ہوگا۔

موجودہ سب سے سستا میک بک ایئر M4 کی قیمت $999 ہے، جبکہ کچھ ریٹیلرز 5 سال پرانا M1 میک بک ایئر تقریباً $600 میں فروخت کر رہے ہیں۔

Scroll to Top