خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

خیبر پختونخوا حکومت نے دو اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوانے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق کے مطابق محمد نوازکوکلچر، ٹورزم، آثار قدیمہ اور میوزیمز کے شعبے میں ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داری سے ہٹا کر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اس طرح رحیم اللہ کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ذمہ داری سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری کلچر، ٹورزم، آثار قدیمہ اور میوزیمز کے عہدے پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گذشتہ روزبھی 3 اعلی افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے تھے۔

جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا محمد عابد مجید کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ۔

اس طرح ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی اکرام اللہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا لگایا گیا ۔

اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے آفیسراسلام زیب کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا۔

 

Scroll to Top