آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی اسٹار نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے متعلق بڑا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئی ہے۔

بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں بنگلادیش کی جگہ اب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم شامل کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میگا ایونٹ میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے آئی سی سی کی تنازعہ حل کرنے والی کمیٹی کو بھیجی گئی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق اس معاملے پر کوئی کارروائی کرنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

بنگلادیش نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا اور اپنے میچز کولکتہ اور ممبئی کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم ‘کولکتہ نائٹ رائیڈرز’ نے بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے فارغ کر دیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

اس فیصلے سے بنگلادیش کو تقریباً 27 ملین ڈالر (تقریباً 325 کروڑ ٹکا) کا بھاری مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی اس معاملے میں ممکنہ “سیاسی مداخلت” کی تحقیقات کر رہا ہے، اور اگر یہ ثابت ہو گیا کہ فیصلہ حکومت کے دباؤ پر کیا گیا، تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی رکنیت بھی معطل ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top