لکی مروت میں افسوسناک واقعہ

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں زہریلا کھانا کھانے کے واقعے نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ وانڈہ سیمو میں پیش آیا، جہاں زہریلا کھانا کھانے والوں میں ایک نوجوان، چار خواتین، ایک بچی اور دو بچے شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر سٹی ہسپتال بنوں ریفر کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ابتدائی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

مقامی انتظامیہ اور طبی اہلکاروں نے علاقے میں احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

واقعے نے علاقے میں تشویش اور ہڑبونگ پیدا کر دی ہے، اور شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں افسوسناک واقعہ، بڑی خبر سامنے آ گئی

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ضلع لکی مروت کے محلہ گل ولی آباد میں افسوسناک قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بہن اور بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد دونوں بہن بھائی شدید زخمی حالت میں سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کیے گئے، جہاں علاج کے دوران بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، جبکہ کچھ ہی دیر بعد بھائی شاہد نے بھی دم توڑ دیا۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قاتلوں کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

Scroll to Top