اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بار پلیئرز کی نیلامی پاکستانی روپوں میں کی جائے گی۔
Pakistan players are in the house at Gaddafi Stadium, Lahore 🏟️
All set for the HBL PSL Players’ Auction Workshop for the start of the #NewEra ⚡#HBLPSL pic.twitter.com/NhJ5654mNM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 25, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی میں کھلاڑیوں کی کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سب سے مہنگا کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک میں خریدا جا سکے گا۔
پی ایس ایل 11 کے لیے ہر ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسکواڈ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد پانچ سے سات رکھی گئی ہے، جبکہ ہر ٹیم اپنی پلینگ الیون میں تین یا چار غیر ملکی کھلاڑی شامل کر سکے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کی نیلامی سے قبل تمام فرنچائزز نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ کو اس ایونٹ سے قبل ایک بار پھر سنسنی خیز بولی اور بڑے ناموں کی شمولیت کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپر سکس میں پاکستان،بھارت آمنے سامنے، فیصلہ کب ہوگا؟
جبکہ دوسری جانب زیمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر رو برو ہوں گی۔
سپر سکس میں ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان کا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا، جس کے بعد ٹیم کا سب سے زیادہ توجہ طلب میچ بھارت کے خلاف یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی کا خاص محور ہوگا کیونکہ بھارت گروپ مرحلے میں بغیر شکست کے ابھر کر آیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنے گروپ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
سپری سکس کے اس اہم مرحلے کے بعد سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے، اور اس کے بعد فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں منعقد ہوگا۔ یہ میچ نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی سطح پر اپنی مہارت دکھانے کا بہترین موقع ہوگا۔





