پشاور: 38 ارب روپے مالیت کے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے اسکینڈل کے ایک اہم ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی تحویل میں موجود ملزم ممتاز نے لوٹی گئی رقم میں سے 4 ارب 5 کروڑ روپے واپس کرنے کے لیے پلی بارگین کی درخواست جمع کرائی تھی، جسے چیئرمین نیب نے قبول کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ممتاز، محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے اہلکار قیصر اقبال کا فرنٹ مین ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا :ذاتی نمبر پلیٹس کی نیلامی، وزیر 1 ریکارڈ بولی میں فروخت
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے پلی بارگین کی باضابطہ منظوری کے بعد ملزم کی جانب سے قومی خزانے کو رقم واپس کی جائے گی۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد کیس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذریعے 38 ارب روپے بے نامی اکاؤنٹس اور ٹھیکیداروں کو جاری کیے گئے تھےجس کی تحقیقات نیب کی جانب سے جاری ہیں۔





