ایف بی آر نے درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت اب گاڑیوں کی قیمت مقامی ایجنٹس کے بجائے مینوفیکچرر خود سرٹیفائی کرے گا۔
گزشتہ طریقہ کار میں استعمال شدہ اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کا تعین مجاز مقامی ایجنٹس کے ذریعے کیا جاتا تھا جس میں اضافی فیس اور قیمت کے سرٹیفکیٹ کا تقاضہ ہوتا تھا، نئے ترمیمی کسٹمز جنرل آرڈر کے بعد یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ یورپی ممالک سے درآمد کی جانے والی لگژری اور استعمال شدہ گاڑیوں پر لاگو ہوگا، ایف بی آر کے اس اقدام سے ٹیکس چوری روکنے میں مدد ملے گی اور امپورٹرز کو مقامی ڈیلرز کے چکر اور اضافی فیس سے نجات ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
ایف بی آر کے مطابق اب درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کے تعین میں مقامی ایجنٹس کا کوئی کردار نہیں رہے گا جس سے درآمدی عمل مزید شفاف اور آسان ہو جائے گا۔





