اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا ؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا ؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم کی تفصیلی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت شدید کم اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب کے کئی اضلاع میں صبح کے ابتدائی اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور پوٹھوہار کے خطے میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش مظفرآباد ایئرپورٹ میں 5 ملی میٹرریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ مظفرآباد شہر 2، گڑھی دوپٹہ 4، کوٹلی 3، مری 5، منگلا 1، مالم جبہ 2 اور پٹن میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ اور مری میں تقریباً 1 انچ برفباری ہوئی۔

کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10، قلات اور پاراچنار میں منفی 7، گوپس، مالم جبہ اور استور میں منفی 6، نتھیا گلی اور کالام میں منفی 5، جبکہ سکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top