سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت اضافہ ہونے کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونے کی مارکیٹ میں تاریخی کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر آگیا۔
10 گرام سونا بھی 30 ہزار 435 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہوگیا۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، سونا 355 ڈالر کی کمی کے ساتھ 5150 ڈالر فی اونس تک آگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 1,106 روپے کم ہو کر 11,069 روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا بے قابو، آج بھی قیمتوں نے نئی بلندی چھو لی
واضح رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا تھا۔





