پٹرول مہنگا یا سستا؟ صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے بلکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید مہنگائی کا سبب بن سکتا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے بالخصوص دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے طبقے پر اضافی مالی دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جو زرعی اور صنعتی شعبے کے لیے نئی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے معمولی ریلیف کی خبر یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ختم کر دیا

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں سے متعلق سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد وزیرِ اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top