پشاور کے علاقے نوتھیہ مشتاق آباد میں گھر کے اندرسلنڈر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ٹیم اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں : باڑہ سیاسی اتحادجرگہ :تیراہ متاثرین کی رجسٹریشن میں سیاسی مداخلت اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ
ریسکیو1122 ٹیم نے حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جن میں تین زخمیوں کو مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو1122 کی ٹیم ملبے تلے مزید سرچ آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کسی اور زخمی یا ممکنہ خطرے کو بروقت ختم کیا جا سکے۔





