ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،صارفین کیلئے بری خبر

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے گھریلو ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 6 روپے 37 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 184 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورکے علاقے نوتھیہ میں افسوسناک واقعہ

قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتیں گھریلو صارفین کے روزمرہ اخراجات میں اضافہ کریں گی اور مہنگائی پر براہ راست اثر ڈالیں گی۔

Scroll to Top