چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شہداء کو خراج تحسین، سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے لیے دعائیں کیں اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملے پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور عوام اور فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں دو روزہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 133 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ان میں سے 3 خودکش بمبار بھی شامل تھے، جبکہ دیگر 92 شرپسندوں کو مختلف کارروائیوں میں مارا گیا۔ بدقسمتی سے آپریشن کے دوران 15 بہادر جوان بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔
یہ کارروائی نہ صرف دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی بلکہ بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے بھی ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔





