ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے ضلع بھر میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر اہم پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعلامیہ کے مطابق، آج اتوار یکم فروری 2026 کو صبح 05:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک سیکیورٹی فورسز کی متحرک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں معطل رکھیں اور گھروں تک محدود رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ علاوہ ازیں، رات 10:00 بجے سے صبح 05:00 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔
اہل علاقہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ہنگامی صورت حال کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن انتظامات کرنے کا یقین دلایا ہے۔





