نوشکی میں دشمن کی پناہ گاہیں تہس نہس! فتنہ الہندستان کے مزید 4 خوارج ہلاک، سکیورٹی فورسز کا دشمن کو دوٹوک پیغام

نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے مزید چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آج صبح نوشکی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گرد چھپ کر سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج نوشکی کے مختلف مقامات پر خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے تھے، تاہم فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مربوط اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچنے کے لیے شہری آبادی کو محفوظ رکھا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے باعث دہشت گرد فرار ہونے میں ناکام رہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر خواہ کہیں بھی چھپ جائیں، انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر انجام تک پہنچایا جائے گا۔ فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو طاقت اور حکمت عملی سے ناکام بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی اداروں نے مقامی آبادی سے بھی اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے یہ عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، مگر ان کی ہر سازش کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فورسز نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر دشمن نے پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کا انجام اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

Scroll to Top