انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کا اہم میچ زمبابوے کے بلاوایو سٹیڈیم میں جاری ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

بھارت نے 50 اوورز کی اس میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 253، جبکہ بھارت اور پاکستان میں سے ایک ٹیم آج اپنے سیمی فائنل کے خواب کو زندہ رکھے گی۔

پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ بھی کیا۔

گروپ میں بھارت چھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے بہتر پوزیشن پر ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ 3.337 ہے، بھارت کے لیے صورتحال آسان ہے، بھارت میچ جیتتا ہے تو وہ براہ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی 20، شاہینوں کے پاس وائٹ واش کا بہترین موقع

پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ 1.484 ہے، اس لیے اسے نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی تاکہ پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ میں بھارت سے آگے نکل سکے۔

Scroll to Top