پاکستان کا 15 رکنی قومی اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
کھلاڑی کولمبو پہنچنے کے بعد دو دن آرام کریں گےجس کے بعد 4 فروری کو آئیرلینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فخر زمان، شاداب خان، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات میں طے پایا۔ اجلاس میں ایونٹ سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کی منظوری دے دی۔
حکومتی اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان عالمی کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔





