گلوکارہ نازیہ اقبال کے شوہر کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشتو کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال کے شوہر جاوید فضا پاکستان اوریجن کارڈ حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

جاوید فضا کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نازیہ اقبال پاکستانی شہری ہیں اور بچے بھی پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا ردعمل

درخواست گزار کے مطابق ان کے پاس پہلے پاکستانی شناختی کارڈ موجود تھا لیکن خاندانی مسائل کے باعث یہ کارڈ بلاک ہو گیا۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ شادی اور بچوں کے پیدائش کے سرٹیفکیٹس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر:منڈہ ٹاکورہ میں افسوسناک واقعہ

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جاوید فضا کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے جبکہ بچوں کو سمارٹ کارڈ یا فارم بی فراہم کیا جائے۔

درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ سیف اللہ محب کاکا خیل درخواست گزار کی نمائندگی کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا اسکواڈ سری لنکا روانہ ،کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عدالت نے کیس میں وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ نازیہ اقبال اس وقت اپنے خاندان کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

Scroll to Top