سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات کے لیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سال گیس کی دستیابی میں 10 فیصد کی کمی ہو رہی ہے، جس کے باعث سپلائی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
شیڈول کے مطابق رمضان میں سحر کے دوران گیس کی فراہمی رات 3 بجے شروع ہو گی اور صبح 9 بجے تک جاری رہے گی۔ افطار کے لیے گیس دوپہر ساڑھے 3 بجے سے کھولی جائے گی اور یہ رات 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں رمضان کا چاند ایک ہی دن دیکھنے کی کوشش، ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کی خوشخبری
سوئی سدرن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
کمپنی نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں محتاط رہیں تاکہ سپلائی میں کسی قسم کی خلل نہ آئے۔





