خیبر ، باڑہ کے علاقے شنکو سے 4 لاشیں برآمد،ہسپتال منتقل، تحقیقات شروع

خیبر ، باڑہ کے علاقے شنکو سے 4 لاشیں برآمد،ہسپتال منتقل، تحقیقات شروع

خیبر ، باڑہ کے علاقے شنکو سے آج چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ ڈی پی او خیبر نے تصدیق کی ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ہر ممکن ذرائع سے واقعے کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے بھی شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اس واقعے نے خیبر کے باڑہ علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، اور اہل علاقہ پولیس سے مکمل تعاون کی اپیل کر رہے ہیں۔

Scroll to Top