امریکی بحری فوج نےبحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون مار گرایا

امریکی بحری فوج نےبحیرہ عرب میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا جو یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب آ رہا تھا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایاکہ یہ ڈرون شاہید-139تھا اور اسے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے نے فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون کا قریب آنا ایک ممکنہ خطرہ سمجھا گیا اور دفاعی اصولوں کے تحت کارروائی کی گئی۔

یہ واقعہ خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی تناؤ بڑھ رہا ہے۔

Scroll to Top