سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، گزشتہ تین دن میں 197 دہشت گرد ہلاک، 22 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، گزشتہ تین دن میں 197 دہشت گرد ہلاک، 22 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے جاری آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کچھ تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز اب بھی جاری ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کے دوران پاکستان کے 22 بہادر جوان بھی جام شہادت نوش کر گئےجن میں آرمی، ایف سی، پولیس اور پی ایم ایس اے کے اہلکار شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 36 معصوم شہری بھی ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں جاری آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، ان کے ہتھیار اور دیگر ساز و سامان کوبھی تباہ کیا گیا۔

Scroll to Top