پشاور: سردیوں کے موسم میں بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے، جو خشک ہوا، سردی اور جسم میں نمی کی کمی کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سردی نہ صرف بالوں کو خشک اور کمزور بناتی ہے بلکہ ان کی جڑیں بھی متاثر ہوتی ہیں، جس سے بال آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ سردیوں میں بال گرنے کی چند عام وجوہات میں خشک سرد ہوا، ہیٹر یا گرم ماحول، وٹامن D کی کمی، کم پانی پینا، غذائیت کی کمی اور بالوں پر سکارف یا ہیٹ کی رگڑ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کے بعد پاکستان میں ایک اور نئے وائرس کا خطرہ، نام سامنے آ گیا
ماہرین کے مطابق بال گرنے سے بچاؤ کے آسان طریقے درج ذیل ہیں:
ہلکا شیمپو استعمال کریں: نرم اور محفوظ شیمپو بالوں کی قدرتی نمی برقرار رکھتا ہے۔
کنڈیشنر اور ہائیڈریٹنگ ماسک لگائیں: ہفتے میں ایک بار گہری نمی دینے والا ماسک بالوں کو مضبوط اور نرم رکھتا ہے۔
بالوں کو قدرتی طور پر خشک کریں: ہیٹر یا گرم ہوا سے گریز کریں۔
پانی اور صحت مند غذا: وٹامن D، E، اومیگا 3، پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا بالوں کی جڑیں مضبوط کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذائیں
نرمی سے بال سنواریں: سخت برش یا زور سے بال سنوارنے سے گریز کریں۔
بالوں کی حفاظت: باہر جاتے وقت ٹوپی یا سکارف پہنیں، مگر سخت کپڑے بالوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحیح دیکھ بھال اور مناسب عادات اپنانے سے سردیوں میں بالوں کا گرنا کافی حد تک روکا جا سکتا ہے اور بال صحت مند، مضبوط اور چمکدار رہ سکتے ہیں۔





