پی ایس ایل 11 کا انتظار ختم! شائقین کیلئے خوشخبری، لیگ کب سے شروع ہوگی؟ بالآخر فیصلہ کر دیا گیا

پی ایس ایل 11: فرنچائزز نے ریٹین کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات جاری کر دیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے فرنچائزز نے اپنے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

مختلف ٹیموں نے نمایاں قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھاری معاوضوں پر برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے چار نمایاں کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان کو فی کھلاڑی 7، 7 کروڑ روپے کے عوض ریٹین کیا ہے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا ہے، جبکہ انگلینڈ کے معین علی 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں کراچی کنگز سے منسلک ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز نے حسن علی کو 4 کروڑ 76 لاکھ روپے میں برقرار رکھا، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان طارق 5 کروڑ 60 لاکھ، صفیان مقیم 4 کروڑ 48 لاکھ، عباس آفریدی 3 کروڑ 8 لاکھ اور عبداللہ شفیق 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ریٹین کیے گئے ہیں۔

مزید ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ 3 کروڑ 36 لاکھ، حسن نواز 3 کروڑ 92 لاکھ، سکندر رضا 2 کروڑ 80 لاکھ اور عبدالصمد 2 کروڑ 8 لاکھ روپے میں شامل ہیں۔

پی سی بی کو فرنچائزز کی جانب سے ریٹین کیے گئے تمام کھلاڑیوں کے معاوضوں سے باضابطہ طور پر آگاہ کرنا لازم تھا۔

Scroll to Top