پتنگ کی ڈور نے بسنت کی خوشیاں چھین لیں، 6 زخمی

لاہور : لاہور میں بسنت کے موقع پر حفاظتی انتظامات کے دعوے دہرے رہ گئے، اور رات بھر ہونے والے مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 25 سالہ علی رشید سکھ نہر کے قریب کٹی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، جہاں اسے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

حادثات کے دوران دیگر زخمیوں میں بچے اور نوجوان شامل تھے:

گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر پتنگ کی ڈور پھنسنے سے زخمی ہونا پڑا۔راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب زخمی ہوا۔

لوئر مال کے علاقے میں 12 سالہ عبد الواحد پتنگ لوٹتے ہوئے زخمی ہوا۔گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔

ڈیفنس فیز 5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، لیکن گردن پر ڈور پھنسنے سے زخمی ہوگیا۔گلشن راوی میں 45 سالہ شبیر بھی ڈور پھنسنے کے باعث زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چھتوں پر منچلے، سڑکوں پر ہلہ گلہ: لاہور بسنت کی خوشیوں میں رنگ گیا

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بسنت کے دوران اپنی حفاظت کو مقدم رکھیں اور خطرناک مقامات پر پتنگیں نہ اتاریں۔

حادثات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دعوے کیے گئے حفاظتی انتظامات کے باوجود شہری اب بھی خطرات میں ہیں، اور بسنت کی خوشیوں کے دوران احتیاط نہ برتنے کی قیمت بعض اوقات جان سے بھی چکائی جاتی ہے۔

حکام نے کہا کہ حادثات کے حوالے سے مزید جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر آئندہ برس کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

Scroll to Top