ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر، بنگلادیش نے حیران کن فیصلہ کر لیا

بنگلا دیش نے ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اپنا ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے سبب ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اپنے ملک میں اودومو بنگلادیش ٹی 20 کپ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ورلڈکپ میں حصہ نہیں لے سکے۔

ٹورنامنٹ میں دھمکتو الیون، دربرالیون اور دورونتو الیون کی ٹیمیں شامل ہیں جن کی قیادت بالترتیب لٹن داس، نجمُل حسین شانٹو اور اکبر علی کر رہے ہیں۔

راؤنڈ رابن مرحلے کے میچ 5، 6 اور 7 فروری کو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم ڈھاکا میں ہوں گے جبکہ فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں امپیکٹ پلیئر رول بھی متعارف کرایا گیا ہے جو کسی بھی ابتدائی 11 کھلاڑی کو میچ کے دوران بارہویں منتخب کھلاڑی سے بدلنے کی سہولت دیتا ہے۔

بی سی بی نے ٹورنامنٹ کو باضابطہ ٹی 20 درجہ دیا ہے اور مجموعی طور پر 2.5 کروڑ ٹکا انعامات رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے متعلق بڑا اعلان

یاد رہے آئی پی ایل سے مستفیض الرحمان کے باہر ہونے کے بعد تنازع بڑھا، بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے سبب ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار کر کے تمام میچ سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی۔

آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے بجائے بنگلادیش کو ایونٹ سے باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔

Scroll to Top