سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ 21 ہزار روپے تک گر گیا

مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 21 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 347 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی بڑھتی قیمتیں،سرمایہ کاروں نےنیا راستہ نکال دیا 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی ہے، فی اونس سونا 214 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 850 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Scroll to Top