یہ تشویشناک ہے کہ عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کے لیے دعا کرتی ہوں، ملالہ

راولپنڈی: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے راولپنڈی کی مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ملالہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملہ نہایت خوفناک اور بزدلانہ جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ انسانیت، ایمان اور ہماری اقدار کے خلاف ہے، اور اس سے پوری قوم شدید متاثر ہوئی ہے۔

ملالہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک میں امن قائم کرے اور ایسے خوفناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق جائے وقوعہ سے حملہ آور کی شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت براہِ راست حملہ نہیں کر سکتا، پراکسیز کے ذریعے بدامنی پھیلا رہا ہے، خواجہ آصف

ملالہ نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک مذہبی مقام پر حملہ ہے بلکہ اس کا مقصد ملک میں خوف و دہشت پھیلانا اور عوام کی زندگیوں میں اضطراب پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

Scroll to Top