حمد اللہ
ایبٹ آباد: ڈاکٹر ودرہ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزمان دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت میں پیش کیے گئے۔
کیس کی مرکزی ملزمہ ردا اور اس کے شوہر وحید بلا کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ دوران ریمانڈ ملزمان سے تقریباً پچاس لاکھ روپے بھی ریکور کیے گئے۔
عدالت نے تفتیشی ٹیم کو مزید شواہد جمع کرنے اور کیس کی مکمل تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
اس کیس کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہےجبکہ دیگر تین ملزمان پہلے ہی جیل میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ سال 4 دسمبر کو پیش آیا جب ڈاکٹر وردہ مشتاق کو 67 تولے طلائی زیورات واپس کرنے کے لیے ان کی سہیلی ردا وحید ہسپتال سے ساتھ لے کر گئیں۔ بعد ازاں، جدون پلازہ سے ملحقہ زیر تعمیر گھر میں دیگر ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کو قتل کر کے لڑی بنوٹہ کے جنگل میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔
پولیس کی تحقیقات کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر 8 دسمبر علی الصبح ڈاکٹر وردہ کی نعش برآمد کی گئی۔





