خیبر:لنڈی کوتل میں افسوسناک واقعہ

ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں  مٹی کا تودہ گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں گھر کی مرمت کے لیے مٹی لانے والی بچیاں اچانک مٹی کے تودے تلے دب گئیں۔

واقعے کے بعد مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 13 سالہ حابیہ اور 11 سالہ انیسہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے کے حادثے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

Scroll to Top