سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شیراز کی بسنت منانے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شدید تنقید دیکھنے میں آ رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کا بھانجا لاہور میں بسنت منا نے میں مصروف ہیں ۔
ماموں اڈیالہ میں، بہن روز اڈیالہ کے باہر میڈیا شو لگانے پہنچ جاتی ہے جبکہ بہن کے بچوں کی لاہور میں بسنت کی چرخیاں گھما کر موجیں۔
کل تک بسنت پر شور و شر، آج خود پتنگیں اڑا رہے۔
قربانی عوام دے، مزے اشرافیہ کے؟
انکے پیچھے لگنے والی عوام کی آنکھیں اب کھل جانی چاہییں۔ pic.twitter.com/F9IEYVeHAZ— Raza Butt (@SocialDigitally) February 7, 2026
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ علیمہ خان روزانہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے دیتی ہیں اور ان کا بیٹا لاہور میں پتنگ بازی کرتے ہوئے بسنت منا رہاہے۔
کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ قربانیاں عام کارکن اور عوام دیں جبکہ سہولتیں اور خوشیاں اشرافیہ کے حصے میں آ رہی ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرزِ عمل سے کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
قائد عمران خان جیل میں قید ہیں اور علیمہ خان کا بیٹا شیراز لاہور میں بیوی بچوں کیساتھ بسنت مناتے ہوئے۔
خبردار اگر کسی نے پوسٹ کرکے گستاخی کی ورنہ پارٹی سے نکالے جاؤ گے۔ pic.twitter.com/gh3rdlql8b— Khalid Khan Supari (@SupariKhan) February 7, 2026
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب پارٹی کے اندر ایسے واقعات پر آواز اٹھائی جاتی ہے تو انھیں پارٹی سے نکال دیا جاتاہے۔





