کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل

کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل

اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوگئے

کانفرنس کے چند شرکاواک تھرو گیٹ پھلانگ کر ہوٹل ایریا میں داخل ہوئے اور اندر داخل ہونیوالوں نے ہوٹل کا بڑا گیٹ کھولا جس سے تمام لوگ اندر داخل ہوگئے ۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے لابی میں کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ۔محمود خان ،شاہد خاقان ،اسد عمر ، اور سلمان راجہ لابی میں پہنچ گئے ۔

جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ بھی لابی میں موجود ہیں ۔اپوزیشن کی بلائی گئی قومی کانفرنس ہوٹل کے لائونج میں جاری ہے ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہوٹل لابی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک اسوقت ترقی نہیں کررہا ، اس حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے

Scroll to Top