ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی پہلی ہیٹرک ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے نام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے باولر روماریو شیفرڈ نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

شیفرڈ نے اپنے 17ویں اوور میں ہیٹ ٹرک اور مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے کیریبین ٹیم کے لیے میچ کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، میچ کے درمیانی اوورز میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیٹ مائر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ہیٹ مائر اور رومین پاؤل نے مل کر 37 گیندوں میں 81 رنز کی تیز رفتار شراکت داری قائم کی۔

اسکاٹ لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں پاور پلے میں تین وکٹیں کھو دیں اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، جس سے ان کی اننگز مستحکم نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

شیفرڈ نے آخری اوورز میں تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض چار اہم وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ جیسن ہولڈر نے تین وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

میچ کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا اور روماریو شیفرڈ کی مہارت نے ٹیم کے شائقین کے جذبات کو دوبارہ زندہ کر دیا۔

Scroll to Top