نوشہرہ نے احتجاج کو ٹھکرا دیا! ہڑتال ناکام رہی، شہری اور تاجروں نے روزمرہ زندگی جاری رکھی

نوشہرہ نے احتجاج کو ٹھکرا دیا! ہڑتال ناکام رہی، شہری اور تاجروں نے روزمرہ زندگی جاری رکھی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال نوشہرہ میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ شہر اور ضلع بھر میں معمولاتِ زندگی بلا رکاوٹ جاری رہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی رہی۔

ضلعی ہیڈکوارٹر کے علاوہ نوشہرہ، پبی، اکوڑہ خٹک اور دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔ شہریوں نے بلا خوف و خطر خریداری کی، اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں رہی۔

تاجر برادری نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کی احتجاجی سیاست سے عوام اور کاروبار دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ تاجروں نے واضح کیا کہ ملک کو اس وقت غیر ضروری احتجاج کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی احتجاجی سیاست ترک کرکے عوام کے حقیقی مسائل، مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی بحالی پر توجہ دے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔

نوشہرہ کے عوام نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن، ترقی اور کاروبار کے تسلسل کے حق میں ہیں اور کسی بھی غیر ضروری ہڑتال کے اثرات قبول نہیں کرتے۔

Scroll to Top