آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو صرف 4 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ اور نیپال کے درمیان سنسنی خیز میچ آخری اوور میں تقریباً اپ سیٹ بنتا لیکن انگلینڈ نے آخرکار شکست سے بچتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا، نیپال کی ٹیم نے اس ہدف کے تعاقب میں 180 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے روہت پاؤڈیل اور دیپیندر سنگھ آئری نے انگلینڈ کے خلاف 82 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا۔
دونوں بلے بازوں نے خاص طور پر عادل رشید کی گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلے اور نیپال کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
سیم کرن کی آف کٹر پر دیپیندر سنگھ آئری کیچ آؤٹ ہو گئے اور کچھ ہی دیر بعد روہت پاؤڈیل لیام ڈاسن کی گیند پر ڈیپ میں کیچ دے بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
ان دو وکٹوں کے گرنے سے نیپال پر شدید دباؤ پڑا، میچ کے اختتامی اوورز میں نئی بیٹنگ جوڑی ہدف کے تعاقب کو جاری نہ رکھ سکی اور نتیجتاً نیپال اپنی فتح کے خواب پورے نہ کر سکی۔





