ڈپٹی کمشنر بنوں آفس کی سرکاری گاڑی کوہاٹ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں پولیس اہلکار فصیح اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور فرمان زخمی ہو گیا۔ دونوں کو فوری طور پر کوہاٹ کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گاڑی میں ڈرائیور اور پولیس اہلکار سرکاری کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ دورانِ سفر روڈ حادثہ پیش آیا۔
مقامی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر:وطن واپسی پر افغان خاندان کی گاڑی کو حادثہ
دوسری جانب جنوبی وزیرستان: شکئی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار زاہد خان کو نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران زاہد کے بھائی اور باپ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔





