ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔

آئرلینڈ نے 164 کے ہدف کے تعاقب میں 143 رنز بنائے اور 20 رنز سے میچ ہار گیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جس میں کوشل مینڈس نے سب سے زیادہ 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

کمنڈو مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر 40 اور روس ایڈیئر 34 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کے مہیش تھیکشنا اور ونند وہسارنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی

فتح کے ساتھ سری لنکا نے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کی اور اگلے میچز کے لیے اعتماد حاصل کیا جبکہ آئرلینڈ کو اگلے میچ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔

Scroll to Top