چانگان کی خصوصی آفر: لاکھوں روپے کی بچت کے ساتھ نئی گاڑی خریدیں

چانگان پاکستان نے اپنی مقبول گاڑیوں اوشان ایکس 7 اور السوِن بلیک سیریز پر محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل آفرز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین کو لاکھوں روپے کی بچت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوشان ایکس 7 مختلف ویریئنٹس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے تک کے فوائد کے ساتھ دستیاب ہے۔

اس خصوصی آفر کے بعد اوشان ایکس 7 کی ابتدائی قیمت کم ہو کر 79 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یہ آفر فائیو سیٹر اور سیون سیٹر فیوچر سینس ماڈلز کے ساتھ ساتھ سیون سیٹر کمفرٹ ویریئنٹ پر بھی لاگو ہوگی۔

کمپنی نے بتایا کہ کیش ڈسکاؤنٹ کے علاوہ منتخب ویریئنٹس میں دو سال کی پری پیڈ پیریاوڈک مینٹیننس بھی شامل ہے، جس سے صارفین کو اضافی مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

اسی طرح، السون بلیک سیریز کے لیے بھی چانگان پاکستان نے پرکشش آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 5 لاکھ روپے تک کی بچت دی جا رہی ہے۔

رعایت کے بعد السون بلیک سیریز کی ابتدائی قیمت 37 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ آفر مینوئل اور ڈی سی ٹی دونوں ویریئنٹس پر لاگو ہوگی جبکہ اس میں دو سال کی مفت پری پیڈ پیریاوڈک مینٹیننس بھی شامل ہے، جس کی مالیت تقریباً 1 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں کو پاکستان میں سانس لینے نہیں دیں گے، حنیف عباسی

چانگان پاکستان نے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید تفصیلات، اہلیت اور بکنگ کے لیے ملک بھر میں موجود مجاز ڈیلرشپس سے رجوع کریں یا کمپنی کی کسٹمر ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

کمپنی کے مطابق یہ تمام آفرز شرائط و ضوابط کے تحت محدود مدت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

Scroll to Top